بھارتی فلم انڈسٹری کی ناکام اداکارہ سوچیترا نے اذان کو غیر مہذب قرار دیدیا
پیر 24 جولائی 2017 18:42
(جاری ہے)
یہ معاملہ ابھی ٹھنڈا ہوا ہی تھا کہ بالی ووڈ کی ایک اور ناکام اداکارہ اور گلوکارہ سوچیترا کرشنا مورتی نے بھی اذان کی آواز کے خلاف ٹویٹ کرکے ایک بار پھر مسلمانوں کو مشتعل کردیا۔
گزشتہ روز سوچیترا نیاذان مخالف ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ کام کرکے صبح کے 4:45 پر اپنے گھر آتے ہیں اور آپ کے کانوں میں اذان کی آواز آتی ہے تو بہت پریشانی ہوجاتی ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں عبادت، یوگااور ریاض کیلئے صبح اٹھتی ہوں، مجھے اپنے فرض کی ادائیگی کو یاد کرنے کیلئے لاڈ اسپیکر کی ضرورت نہیں ہوتی۔انہوں نے مزید لکھا کہ کسی کو بھی اذان اور عبادت کرنے کے طریقے پر اعتراض نہیں لیکن صبح کے 5 بجے اگر کوئی شخص اپنے ہمسایوں سمیت اذان کی آوازسے جاگتا ہے تو یہ بہت غیرمہذب بات ہے۔سوچیترا کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹس پر بھارتی سماج وادی پارٹی کی لیڈر جوہی سنگھ نے طنز کرتے ہوئے کہا، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے ارد گرد کس طرح کے لوگ موجود ہیں جو بولنے سے پہلیایک بار بھی نہیں سوچتے کہ ان کے جانب سے دیئے جانے والے بیانات کا اثر لوگوں پر کس طرح ہوگا۔ انہوں نے کہا شاید اداکارہ کی نیند اذان سے زیادہ اہم ہے جبھی تو انہیں اذان کی آواز سے تکلیف ہوتی ہے۔واضح رہے کہ سوچیترا کرشنا مورتی نے 1994 میں ریلیز ہوئی فلم کبھی ہاں کبھی ناں میں بھارتی سپراسٹار شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کرداراداکیا تھا، تاہم وہ اس فلم کے علاوہ بالی ووڈ میں کوئی قابل ذکر کام نہ کرسکیں۔ آج ان کا شمار بالی ووڈ کی ناکام ترین اداکاراں میں ہوتا ہے جو میڈیا میں نظر آنے کیلئے مختلف حربے آزماتی ہیںمزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.