خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت ایک لاکھ35ہزار چھوٹے کاشتکاروںکو بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ 31جولائی مقرر،کاشتکاروں کو خریف کی فصل کیلئی40 ہزار، فصل ربیع کیلئے 25ہزار روپے فی ایکڑ تک قرضے دیئے جائینگے، ترجمان محکمہ زراعت

پیر 24 جولائی 2017 18:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت چھ ماہ کے اندر ایک لاکھ35ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ31جولائی مقرر کی گئی ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو خریف کی فصل کیلئی40ہزار جبکہ فصل ربیع کیلئے 25ہزار روپے فی ایکڑ تک قرضے فراہم کئے جائینگے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی کے کاشتکاروںکو100ارب روپے کے بلا سود قرضے دیئے جائینگے اور اس پیکیج کے تحت پنجاب بھر میں 6لاکھ کسانوں کو یہ قرضے فراہم کئے جائینگے۔

ترجمان کے مطابق 5ایکڑ زمین کے کاشتکاروں کو ترجیحی بنیادوں پر قرضے دیئے جائینگے جبکہ قرضہ کی بروقت ادائیگی پر آئندہ فصل کے لیے بھی بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مزارعین اور ٹھیکیداران اخوت اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام سے کاشتکاری سرٹیفکیٹ حاصل کر کے قرضہ لے سکتے ہیں اور کاشتکاروںکو رجسٹریشن کے بعد ٹوکن جاری کیا جائے گا جبکہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کی صورت میں متعلقہ کاشتکار سے بینک اور متعلقہ ادارے کی جانب سے مزید کارروائی کے لیے رابطہ کیا جائے گا،کاشتکار تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹر میں اصل شناختی کارڈ موبائل نمبر اورزمین کی تفصیل کے ہمراہ رجوع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :