بھارت اور سری لنکا کے مابین 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
سری لنکن نے پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا، ملندا پشپا کمارا کو خفیہ ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے
منگل 25 جولائی 2017 15:32
(جاری ہے)
نمونیے کا شکارکپتان چندی مل کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہیراتھ قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔
آل رانڈر دھننجا ڈی سلوا اور فاسٹ بائولر نوان پردیپ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ڈی سلوا زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میں شامل نہیں تھے۔ انہیں کپتان دنیش چندی مل کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔پشپا کمارا کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں ساڑھے پانچ سو وکٹیں لینے کے باوجود اب تک موقع نہ مل سکا تھا۔ تاہم حالیہ سیزن میں 14 کی اوسط سی77 وکٹیں لینے پر ان کی قسمت کھل گئی۔ دیگر کھلاڑیوں میں اپل تھرنگا، کرونارتنے، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، گونارتنے، ڈکویلا، گوناتلاکے، دلروان پریرا، سورنگا لکمل، وشوا فرنینڈو اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور واحد ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 جولائی سے گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 اگست تک کولمبو جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.