جب تک ملک پرعلماء کرام کے حکمرانی نہ ہواس وقت تک ملک کے مسائل حل نہیں ہونگے،مولاناگل نصیب خان

رعوام روٹی کپڑامکان اورانصاف کے نام پردھوکہ دیاجارہاہے عوام ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے جمعیت علماء اسلام کے جھنڈے تلے متحدہوجائیں،تقریب سے خطاب

منگل 25 جولائی 2017 22:13

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولاناگل نصیب خان نے کہاہے کہ جب تک ملک پرعلماء کرام کے حکمرانی نہ ہواس وقت تک ملک کے مسائل حل نہیں ہونگے اورعوام روٹی کپڑامکان اورانصاف کے نام پردھوکہ دیاجارہاہے عوام ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے جمعیت علماء اسلام کے جھنڈے تلے متحدہوجائیں ان خیالات کااظہارمولاناگل نصیب خان نے گزشتہ روزہیبت گرام تھانہ میں ایک بڑے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب سے سرپرست اعلیٰ مولاناجاوید تحصیل امیرلطیف الرحمان جنرل سیکرٹری حافظ سلمان بدراورمولانافضل منان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرپچیس خاندانوں نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستتعفی ہوکرجمعیت علماء اسلام میں شامل ہوگئے اورمولاناگل نصیب خان نے نئے شامل ہونے والوں کارکنوں کوجمعیت علماء اسلام کے ٹوپیاں پہنچادی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پرآزاد ہوگیا مگرساٹھ سالوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود پاکستان کے عوام شریعت کے ثمرات سے محروم ہیں کھبی عوام کوروٹی کپڑامکان اورکھبی انصاف کے نام پردھوکہ دیاجارہاہے مگرعوام کے مسائل کاحل صرف اورصرف اسلام نظام میں مضمرہے عوام ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے جمعیت علماء اسلام کے جھنڈے تلے متحدہوجائے۔

متعلقہ عنوان :