لاہور، بم دھما کے کی جگہ کو تحقیقا تی اداروں نے کلیئر کر دیا
جس کے بعد سڑ ک کو عا م ٹر یفک کیلئے کھو ل دیا گیا
منگل 25 جولائی 2017 23:14
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ اور اس کے اطراف ،دھماکے میں تباہ ہونے والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں سے ضروری شواہد اکٹھے کئے گئے جن کا باریک بینی سے تجزیہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو جائے وقوعہ کے قریب واقعہ درخت سے مبینہ خود کش حملہ آور کے سر کے بال اور سر کاکچھ حصہ ملا ہے جنہیں جائے وقوعہ سے ملنے والے دیگر اعضاء کے ہمراہ فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیا گیا جہاں ان کا ڈی این اے کیا جائے گااور اس کی شناخت کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔شواہد اکٹھے کرنے کا مرحلہ مکمل ہونے پرجائے وقوعہ کو پانی سے دھویا گیا اوربیرئیر اور قناعتیں ہٹا کرشاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروںنے جیو فینسنگ کا مرحلہ بھی مکمل کر لیا ہے جسکے تحت علاقے میں خود کش دھماکے سے پہلے اور بعد میں کی جانے والی موبائل فون کا ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے ذریعے ممکنہ طور پر خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں تک پہنچنے میں مدد میسر آسکے گی ۔ذرائع کے مطابق فیروز پور روڈ پر خودکش حملے کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آور موٹرسائیکل کی بجائے رکشے پر آیا جو گجومتہ اور کاہنہ کی طرف سے ہوتا ہوا پرانی سبزی منڈی پہنچا۔انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے لیکن اس کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے، اس کی ٹانگ اور سر کے بال ڈی این اے کے لیے بھجوادیئے گئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دھماکے میں تباہ ہونے والی تمام موٹرسائیکلوں کی شناخت ہوگئی ہے، تمام تباہ شدہ موٹرسائیکلیں شہید یا زخمی ہونے والے افراد کی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
-
کراچی: خاتون کو بلیک میل اور قتل کرنے والا دوست گرفتار
-
ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولا لانے کی کوششں
-
9 مئی پاکستان کی سیاست میں ایک سیاہ دن ہے،وزیرِ اعلی کے پی چڑھائی کریں گے تو قانون کے مطابق عمل ہو گا، فیصل کریم
-
بانی پی ٹی آئی کے گھر پر چھاپے کیخلاف احتجاج کرنے پر قائم 3 مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3جون تک ملتوی
-
لاہور ہائیکورٹ نے عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی کر دی
-
عمرسرفرازکے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کیخلاف درخواست پر کارروائی ملتوی
-
گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی متفرق درخواست پر حکومت سے 14مئی تک جواب طلب
-
مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرسیلاب متاثرین کےلئے لاہورسے موبائل وین ہسپتال پشاور پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.