لاہور ہائیکورٹ نے عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی کر دی

منگل 7 مئی 2024 13:47

لاہور ہائیکورٹ نے عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 128 سے ناکام امیدوار معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ کی عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل کی عدم دستیابی پر15مئی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو طلب کرلیا ۔ جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی این اے 128 سے کامیاب امیدوار عون چوہدری کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر منگل کو سماعت کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور حلقہ این اے 128 سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے احکامات جاری کرے۔