چین ،ْ مسلمانوں کو سرویلیئنس ایپ ڈائون لوڈ کرنے کی ہدایت

بدھ 26 جولائی 2017 21:24

چین ،ْ مسلمانوں کو سرویلیئنس ایپ ڈائون لوڈ کرنے کی ہدایت
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) چین نے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز میں سرویلیئنس ایپ ڈان لوڈ کریں ورنہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔غیر ملکی رپورٹ کے مطابق چین کی حکومت نے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا اور چند روز قبل ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جس میں مسلمان شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز میں نگرانی کیلئے خاص طور پر تیار کی گئی ایپلی کیشن جنگ وانگ ایپ انسٹال کریں۔

حکام سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی سمیت دیگر علاقوں میں شہریوں کی چیکنگ کر رہے ہیں اور ان کے موبائل فونز میں مذکورہ ایپ نہ ہونے کی صورت میں خصوصی کیو آر کوڈ کے ذریعے ایپلی کیشن انسٹال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ایپلی کیشن موبائل فون میں موجود دہشت گردی یا غیر قانونی مذہبی ویڈیوز، تصاویر، کتابوں اور دیگر مواد کی موجودگی کا سراغ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جس شخص کے موبائل میں ایسا کوئی مواد موجود ہوگا انہیں ہدایات دی جائیں گی کہ وہ اپنے موبائل سے یہ مواد حذف کردیں۔چینی حکام کے مطابق جو شخص اس ایپلی کیشن کو انسٹال نہیں کرے گا یا کرنے کے بعد اسے ڈیلیٹ کردے گا اسے 10 دن کیلئے جیل بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :