لاہور ، برگد تنظیم اور پلاک کی معاونت سے "باہمی امن کے فروغ میں نوجوان نسل کا کردار"کے آغاز کے حوالے سے افتتاحی تقریب
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ باہمی امن اور برداشت کے حوالے سے مواد کو نصاب کا حصہ بنائے گا، رانا مشہود احمد خان
جمعرات 27 جولائی 2017 21:05
(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو ،ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف ،برگد کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر صبیحہ شاہین،ایم پی اے نبیلہ حاکم علی ،حنا پرویز بٹ،کانجی رام،سیکرٹری یوتھ افیئرز نیئر اقبال،وسمہ عمران ،ترنجیت سنگھ،نعمان علی ،طاہرہ حبیب سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
محترم جناب نیئر اقبال سیکریٹری ادارہ برائے امور نوجوانان، کھیل ، سیاحت و آرکیالوجی نے اس موقع پر برگد تنظیم اور ر ادارہ برائے زبان ،آرٹ اور کلچر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ۔"پنجاب کے نوجوان ہمارا اصل سرمایہ ہیں۔ جن کو کسی بھی حوالے سے کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ نوجوانوں کی بھرپور شمولیت ہی اس پراجیکٹ کی کامیابی کو یقینی بنا سکتی ہی"۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارا دارہ ایسے پراجیکٹس کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہے۔حنا بٹ نے کہا کہ "ایسے پراجیکٹ وقت کی اشد ضرورت ہیں جو باہمی عقائد کی موجودگی ، بین الامذاہبی ہم آہنگی اور امن استوار کرنے کے راہ ہموار کرتے ہوں"۔صغری صدف ڈائیریکٹر جنرل ادارہ برائے زبان، آرٹ اور کلچر نے اس موقع پر کہا کہ"ہمارا ادارہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ باہمی شمولیت کس قدر اہم ہے۔ اس لیے ادارہ ان تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو باہمی شمولیت اور باہمی رفاقت کو مضبوط کرتے ہیں۔صبیحہ شاہین ڈائریکٹر برگد تنظیم نے پراجیکٹ کے اہم نقاط کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ"اس پراجیکٹ کے دو بنیادی مقاصد ہیں۔اول کہ نفرت انگیز بیانات اور رویوں کو امن پسند ڈائیلاگ اور باہمی امن اور رواداری میں تبدیل کرنا، یہ مقصد نوجوان راہنمائوں کی تربیت کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ اور دوم ،سول سوسائیٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر بہتر پالیسی سازی، قوانین کا پر اثر اطلاق اور ایک ایسے سماج کے قیام کے حوالے سے کام کرنا جس میں تمام شہری بلا رنگ و نسل اور عقائد و علاقہ برابری کی سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ رواداری کے ساتھ پیش آ سکیں۔ تقریب کے اختتام میں صبیحہ شاہین نے کہا کہ پراجیکٹ میں تربیت یافتہ نوجوان مختلف ساتھ علاقہ جات میں دس ایکشن پلان کریں گے۔اس کے علاوہ مختلف بین الامذاہبی تہوار کے مواقع جات پر بھی باہمی امن کے پیغامات کو نشر کیا جائے گا۔اس کے لیے یونیورسٹی طلبا کو بھی پراجیکٹ کا ہر ممکن حصہ بنایا جائے گا۔مزید برگد تنظیم اقلیتوں کے تحفظ کے لیے بہتر قانونی اطلاق کے حوالے سے بھی اپنی ترجیحات پنجاب حکومت کو پیش کرے گیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.