درختوں کے بغیر عالمی حدت کے باعث رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے منفی ماحولیاتی ، معاشی اور سماجی اثرات سے نمٹنا ممکن نہیں ،ْزاہد حامد
جمعہ 28 جولائی 2017 16:42
(جاری ہے)
وفاقی وزارت کے میڈیا ترجمان محمد سلیم شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ وفاقی وزیر زاہد حامد نے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ملک میں ہر سال دو بار شجر کاری مہم چلائی جاتی ہے جو کہ بہار اور مون سون کی موسموں کے دوران تمام صوبائی محکمہ جنگلات کے ساتھ منعقد کی جاتی ہے۔
جس کا مقصد ملک میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ کرنا ہے۔اس سال مون سون موسم کے دوران ملک بھر میں 103ملین پودے لگائے جارہیے ہیں، اور اس اہداف کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے صوبائی محکمہ جنگلات کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزارت کے میڈیا ترجمان کی مطابق وفاقی وزیر نے حال ہی میں منظور ہونے والی قومی جنگلات پالیسی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی تمام صوبائی محکمہ جنگلات اور متعلقہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے ممکن ہوپائی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد ملک کو عالمی حدت کے باعث رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں درپیش منفی ماحولیاتی ، معاشی اور سماجی اثرات سے جنگلات کی مدد سے نمٹناہے۔ ترجمان نے کہا کہ وفاقی وزیر نے دس ارب روپے کی لاگت سے پانچ سالہ شروع ہونے والے گرین پاکستان پروگرام کے لیے وفاقی حکومت نے 3.65ارب روپے کے پراجیکٹ کی منظور ی دی ہے جو تمام صوبائی حکومتوں کو دیے جارہے ہیں تاکہ ملکر ملک بھر میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ اور اس میں بسنے وای جنگلی حیات کا تحفظ کیا جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.