شام کے17 سالہ ہیرونے عجمان میں بچوں کو آگ میں جھلسنے سے بچا لیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 29 جولائی 2017 11:31

شام کے17 سالہ ہیرونے عجمان میں بچوں کو آگ میں جھلسنے سے بچا لیا
عجمان ۔  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) 17 سالہ محمد الاحمدی کے بہادری سے بھر پور عمل اور فوری طور مدد نے گزشتہ ہفتے عجمان میں اپنے گھر میں آگ سے جھلسنے سے ایک خاندان کی زندگی بچا لی۔ اس کی اس بہادری پر اب عجمان سول دفاع کی طرف سے اسےانعام دیا گیا ہے۔جیسے ہی اسنے گھر سے آگ نکلتی دیکھی وہ فورا مدد کے لیے بھاگا۔

(جاری ہے)

اس نے دیکھا کہ دو بچے آگ سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر اسنے ایک اور آمی کی مدد سے سیڑھی کا بندوبست کیا اور پھر اوپر جا کے دونوں بچوں کو آگ میں سے نکالا اور انکی جان بچا لی۔

اس کے بعد اس نے آگ بجانے والی سروس کو کال کی جس پر فوری طور پر فائر فائٹرز کی ایک ٹیم موقعے پر پہنچ گئی۔اور آگ کو بجانے لگی۔17سالہ اس ہیرو کا تعلق شام سے ہے جسکی بہادری کو بعد میں سب نے خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :