کوئٹہ، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون، 5ملزمان گرفتار

پیر 31 جولائی 2017 22:30

کوئٹہ، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون، 5ملزمان گرفتار
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2017ء) کوئٹہ میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون 5ملزمان کو گرفتارکر کے دو 9mmپستول بمعہ 15رائونڈز،15کلو گرام چرس ،اور ایک مسروقہ گاڑی برآمد کرلیں،پولیس کے مطابق پیر کو ایس پی سٹی حسین لہڑی کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سول لائن محمد بلوچ اور ایس ایچ او سول لائن قادر قمبرانی کی قیادت میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائو ن کے دوران مختلف کاروائیوں میںاسد اللہ ولد حبیب اللہ سے ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ 12رائونڈ ،نعیم ولد صالح سے 10کلو گرام چرس، محمد رضا ولد محمد حنیف سے نائن ایم ایم پستول بمعہ تین رائونڈ،وسیم عبا س سے چوری شدہ گاڑی ،تما س عرف عطا محمد سے 5کلو گرام چرس برآمد کر لیں اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :