دبئی، ہوٹل کے کمرے میں امارتی شخص نے گرل فرینڈ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 3 اگست 2017 17:58

دبئی، ہوٹل کے کمرے میں امارتی شخص نے گرل فرینڈ کو جنسی زیادتی کا نشانہ ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 اگست 2017ء)  دبئی کی عدالت میں 29سالہ شخص پر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق اماراتی شخص نے جنسی زیادتی کرنے سے ایک گھنٹہ پہلے ہی کمرہ بک کرایاتھا ۔ اس بے روزگار امارتی شخص نے گرل فرینڈ کو کھانے پر بلایا اور پھر جنسی تعلق استوار کرنے کے لئے کہا لیکن عورت نے منع کر دیا ۔

(جاری ہے)

جس پر اس شخص کو غصہ آگیا اور اسنے اپنی لبنانی گرل فرینڈ پر تشدد کیا ، اسکے بال کھینچے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔عوامی پراسیکیوشن ریکارڈ کے مطابق یہ واقعہ 26 مارچ کو البشرہ پولیس اسٹیشن میں رجسٹرڈ ہوا۔ جسکی تحقیقات جاری ہیں ۔تاہم کیس کا فیصلہ ابھی تک نہیں سنایا گیا ۔ منگل کو ہونے والی سنوائی میں عدالت نے ہوٹل کے کمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے کو کہا ہے۔ کیس کی اگلی سنوائی 15 اگست کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :