سید ناصرحسین شاہ نے کا چوہدری منظور حسین کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 7 اگست 2017 19:22

سید ناصرحسین شاہ نے کا چوہدری منظور حسین کی والدہ کے انتقال پر اظہار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء)صوبائی وزیر اطلاعات ،محنت ،ٹرانسپورٹ سید ناصرحسین شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات چوہدری منظور حسین کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے چوہدری منظور حسین اور ان کے اہلِ خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے ۔