بھٹو نے ’‘ادھر اہم ادھر تم‘‘ کا نعرہ لگا کر ملک کو توڑا, محمد اعجاز الحق
شہید صدر ضیاء الحق نے معروف سائنسدان ڈاکٹر قدیر کے ہمراہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،سر براہ مسلم لیگ ضیاء
پیر 7 اگست 2017 23:56
(جاری ہے)
اس موقع پر مسلم لیگ ضیاء کے صوبائی رہنما میاں ساجد حسین انجم،شہباز علی گلزار، چوہدری کرامت اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ آئین 62اور 63صادق اور امین ہے جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور شہید ضیاء الحق نے آئین میں اسلام کی روح پھونک دی۔ پیپلز پارٹی کے ذوالفقار مرزا نے کراچی میں کلاشنکوفیں تقسیم کیں وہاں انسانوں کو کیڑوں مکوڑوں کی طرح مارا جارہا ہے اور اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ بیرون ملک منتقل کیے جانیوالے دو سو ارب واپس ملک میں لائے جائیں گے سرے محل، سوئزرلینڈ کے بینکوں میں پڑے لاکھوں ملین ڈالر اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جیولری واپس لانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی سکھ جنگ لڑ رہے تھے کہ شہید بے نظیر بھٹو نے بھارتی حکومت کو سکھوں کی فہرستیں دیں اور سینکڑوں سکھوں کو مروا دیا۔ ایسا نہ ہوتا تو کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ ہوتا اور پاک فوج کے ہزاروں جوان ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرتے ہوئے احترام کیا۔ ملک میں مختلف آپریشن چل رہے ہیں۔ جمہوریت ڈی ریل ہونے سے دشمن فائدہ اٹھائیں گے اور کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھانا چاہیے جس سے اداروں میں تصادم ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ (ق) لیگ اور پی ٹی آئی ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں ان کا فیصلہ پندرہ یوم میں آنا چاہیے۔ ایک اور سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی پر لفظی حملے کرنیوالے وزیر بن گئے ہیں اور چند وزیر بننے کیلئے لائن میںکھڑے ہیں اور سعد رفیق اپنے والد کے قاتلوں کو نہیںپکڑ سکا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آنے سے بڑے تصادم کا خدشہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.