چیچہ وطنی، شوہر نے بد چلنی کے شبہ میں چھری سے گلاکاٹ کر بیوی کو قتل کردیا

پیر 7 اگست 2017 23:48

چیچہ وطنی، شوہر نے بد چلنی کے شبہ میں چھری سے گلاکاٹ کر بیوی کو قتل کردیا
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) شوہر نے بد چلنی کے شبہ میں چھری سے گلاکاٹ کر اپنی بیوی کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق گاؤں 25،گیارہ ایل میں ملزم محمدرمضان اپنی بیوی پروین کے ہمراہ سالے کی شادی میں شرکت کیلئے گیا اور گھر واپسی پر چھری سے گلا کاٹ کر اسے موت کی نیندسلادیا،ملزم نے بعدازاں تھانے میں پیش ہوکر آلہ قتل سمیت گرفتاری دیدی ، پولیس کو دئیے گئے ابتدائی بیان میں ملزم نے بتایا کہ اسے اپنی بیوی کے کردار پر شبہ تھا جسے غیرت میں آکر قتل کیا، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :