Live Updates

لاہورہائیکورٹ میں عمران خان اور شیخ رشیدکی تاحیات نااہلی کے لئے درخواست دائرکردی گئی

دونوں ارکان قومی اسمبلی آئین کے آرٹیکل62،63پرپورانہیں اترتے‘ رانا علم دین غازی ایڈووکیٹ

پیر 7 اگست 2017 23:51

لاہورہائیکورٹ میں عمران خان اور شیخ رشیدکی تاحیات نااہلی کے لئے درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) لاہورہائیکورٹ میں عمران خان اور شیخ رشیدکی تاحیات نااہلی کے لئے درخواست دائرکردی گئی‘درخواست میں کہا گیا ہے کہ دونوں ارکان قومی اسمبلی آئین کے آرٹیکل62،63پرپورانہیں اترتے۔درخواست رانا علم دین غازی ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں الیکشن کمیشن ، عمران خان اورشیخ رشید سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کے خواتین کے حوالے سے سکینڈل سامنے آچکے ہیں۔اس حوالے سے ایک کتاب میں بھی دونوں کے جنسی سکینڈل کاذکر کیا گیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید بطور ایم این اے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے ،اس لئے دونوں کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات