Live Updates

مریم نواز کو این اے 120 لاہور سے الیکشن لڑوانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 8 اگست 2017 23:45

مریم نواز کو این اے 120 لاہور سے الیکشن لڑوانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2017ء) مریم نواز کو این اے 120 لاہور سے الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ن لیگ کی قیادت کی جانب سے پہلے کلثوم نواز کو میدان میں اتارنے پر غور کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب ن لیگ کی جانب سے مریم نواز کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کی گیا ہے۔ مریم نواز کو بطور امیدوار میدان میں اتارنے کا حتمی اعلان ایک سے دو روز میں کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی اس نشست پر تحریک انصاف یاسمین راشد کو میدان میں اتار رہی ہے۔ جبکہ اس نشست پر 17 ستمبر کو ضمنی الیکشن ہوگا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات