سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی عراقی وزیر تیل سے ملاقات ،

دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زور

جمعرات 10 اگست 2017 16:32

سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی عراقی وزیر تیل سے ملاقات ،
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اگست2017ء) سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے جدہ میں عراقی وزیر تیل انجینئر جبار اللعیبی سے ملاقات کیجس میں سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ سعودی عرب کی خواہش ہے کہ عراق میں استحکام ہو اور اس کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو پروان چڑھایا جائے اور مضبوط بنایا جائے جو دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہو۔

(جاری ہے)

اس دوران اقتصادی میدانوں میں مشترکہ مواقع بالخصوص توانائی کا شعبہ ، زمینی گزرگاہوں کا کھولا جانا ، براہ راست پروازیں چلانا اور تجارتی تبادلے کو سراہے جانے کے علاوہ سعودی نجی سیکٹر سے سرمایہ کاری جیسے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔بات چیت میں پٹرولیم پالیسیوں کی کوآڑڈی نیشن کے میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون اور دونوں ملکوں کی جانب سے پٹرول کی پیداوار کم کرنے سے متعلق معاہدے کی پاسداری پر بھی روشنی ڈالی گئی۔