ْکمشنر کراچی کی مداخلت پرکے الیکٹرک اورسبزی منڈی کے تاجروں کے درمیان تنازع حل، 20روز سے بند بجلی
جمعہ 11 اگست 2017 16:00
(جاری ہے)
سبزی منڈی کے تاجروں نے واجب الادا رقم میں ریلیف ملنے پر کمشنر کرا چی اور K الیکٹرک کا شکریہ ادا کیا۔
سبزی منڈی میں گذشتہ بیس روز سے بجلی کی بندش کے مسئلہ کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سبزی منڈی کے تاجروں کے رہنما، K الیکٹرک کے نمائندے ، ایڈیشنل کمشنر کراچی فرحان غنی ،ڈپٹی کمشنر شرقی ندیم ابڑو ،K الیکٹرک کے ڈائریکٹر آپریشن عامر ضیا ، ریجنل ڈائریکڑ ارشد افتخار ، سبزی منڈی کے تاجروں کے رہنمااورد دیگر بھی مو جو د تھے اجلاس میں سبزی منڈی میں بجلی کی بحالی کے سلسلہ میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ سبزی منڈی کے تاجروں پر K الیکٹرک کے واجبات میں ریلیف دینے پر بھی غور کیا گیا اوراس مو قعہ K الیکٹرک نے فراخدلی کا مظاہرہ کر تے ہوئے واجبات میں نصف کمی کر نے سے اتفاق کیا۔فیصلہ کیا گیا کہ بقیہ ساڑھے بارہ کروڑ واجب الادا رقم دس مساوی اقساط میں ادا کی جائے گی۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تاجروں کو علیحدہ علیحدہ میٹر نصب کئے جائیں گے۔ اجلاس میں K الیکٹرک اور سبزی منڈی کے تاجروں کے درمیان موجودہ تنازعہ کے حل کے فیصلوں پر عملدر آمد کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر شرقی ندیم ابڑوکی سر براہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری کمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے کمیٹی میںKا لیکٹرک اور تاجروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.