ڈیرہ اسماعیل خان ، اراضی کے تنازع پر مسلح ملزم کی فائرنگ سے نوجوان قتل

جمعہ 11 اگست 2017 16:55

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) اراضی کے تنازعے پر وانڈہ دوست علی میں مسلح ملزم کی فائرنگ سے چھبیس سالہ نوجوان قتل ،پہاڑ پور پولیس نے قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کے گائوں وانڈہ دوست علی میں اراضی کے تنازعہ پر ارشد اتراء ولد محمد جان نے نماز مغرب کے وقت پستول سے فائرنگ کر کے چھبیس سالہ مہدی حسن ولد گلزار حسین سکنہ وانڈہ دوست علی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،تھانہ پہاڑ پور میں مقتول کے بھائی مشتاق نے اس واقعے کی دعویداری ارشد اتراء پر قتل کی دفعہ کے تحت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :