میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور سی ڈی اے نے جشنِ آزادی کے حوالے سے مختلف پروگرامز کو حتمی شکل دیدی
جمعہ 11 اگست 2017 17:52
(جاری ہے)
اسی طرح پاکستان کی ثقافت ، روایات اور تاریخ کو اجاگر کرنے کے لیے 14 اگست کو اسلام آباد کے آرٹس اینڈ کرافٹس ویلج میں آزادی میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس موقع پرتمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔اس کے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں کے فن و ثقافت کی نمائش کے لیے سٹال بھی لگائے جائیں گے۔اس کے علاوہ یوم آزادی کے موقع پر جڑواں شہروں اسلام آباد و راولپنڈی سے آنے والے سائیکلیسٹس کے لیے آزادی سائیکل ریس اور ریلی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔آزادی سائیکل ریس کا آغاز آرٹس اینڈ کرافٹس ویلج سے کیا جائے گا جو براستہ زیرو پوائنٹ ، آئی ایٹ انٹر چینج اور گارڈن ایونیو واپس آرٹس ایند کرافٹس ویلج اختتام پذیر ہو گی۔یوم آزادی کے موقع پر بچوں کی تفریح کے لیے آزادی ٹرین کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ آزادی ٹرین کاسفر روز اینڈ جیسمین گارڈن سے شروع کیا جائے گا۔ میئر اسلام آباد وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے تمام شعبوں کو ہدایت کی ہے کہ جشن ِ آزادی کی تقریبات کو بھر پور جو ش و جذبہ کے ساتھ منانے کے لیے دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو استعمال میں لاتے ہوئے اسٹیٹ آف دی آرٹ پروگرامز منعقد کئے جائیں تاکہ اسلام آباد کے شہری ان تقریبات سے لطف اندوز ہو سکیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.