سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت 15ستمبرتک نئے قواعد و ضوابط کیمطابق اساتذہ کی مزید15ہزارآسامیوں پر بھرتی کا عمل جلد از جلد مکمل کر ئیگی ،
اساتذہ کا استعداد کار بڑھانے کیلئے برٹش کونسل کے تعاون سے 83ہزار اساتذہ کو خصوصی تربیت بھی دی جارہی ہے صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان کی پشاور میں کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل روزمیری سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 11 اگست 2017 18:35
(جاری ہے)
وزیر تعلیم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تعلیم پر بھرپور توجہ اور تعلیمی بجٹ میں ریکارڈ 113فیصد کے اضافے کی وجہ سے سیاسی رہنماؤں اور عام لوگوں کی شعبہ تعلیم میں دلچسپی اور توقعات بڑھ گئی ہیں اور اس شعبے میں ہونے والی پیشرفت سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی حاصل کررہے ہیں جو کہ یہ ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عاطف خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شعبہ تعلیم میں جو نمایاں اصلاحات متعارف کرائے ہیں گزشتہ 70سالوں میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں سکول تو بنائے گئے لیکن بدقسمتی سے ان میں نہ تو بنیادی سہولیات کا خیال رکھا گیا اور نہ ہی چھوٹے بچوں کو تفریح اور کھیل کود کے مواقع فراہم کئے گئے جن پر موجودہ حکومت اربوں روپے خرچ کررہی ہے جبکہ نئے پلان میں ان تمام سہولیات کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوںکے سمجھانے ،سکھلانے اور پڑھانے کا عمل سہل بنانے کے لئے ساڑھے 4ارب روپے کی لاگت سے بلینڈڈ لرننگ سسٹم شروع کر رہی ہے اسی طرح 11 سوسرکاری سکولوںمیںڈیجیٹل انٹرایکٹیو بورڈزلگائے جارہے ہیں جبکہ انفارمشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے ارلی ایج پروگرامنگ شروع کی جارہی ہے جدید آئی لیب قائم کئے جارہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.