کوہاٹ پولیس کاکریک ڈائون ، اشتہاریوںو سہولت کاروں اور افغانیوں سمیت 43مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 11 اگست 2017 20:56

کوہاٹ پولیس کاکریک ڈائون ، اشتہاریوںو سہولت کاروں اور افغانیوں سمیت ..
کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) کوہاٹ جنگل خیل میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران اشتہاریوںو سہولت کاروں اور افغانیوں سمیت 43مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔کاروائی میں زیر حراست افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات بھی برآمد کرلئے گئے ہیں ۔آپریشن کاانعقاد انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جنگل خیل اور ملحقہ افغان پناہ گزین کیمپ کی آبادی میں کیا گیا۔

سرچ آپریشن کی کاروائی چھ گھنٹے تک جاری رہی جسمیں پولیس سمیت ایلیٹ فورس،بم ڈسپوذل سکواڈ،خواتین پولیس اور کھوجی کتوں کی ٹیم نے بھی حصہ لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاویداقبال کی یوم آزادی کی یوم آزادی کے موقع پر امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میںایس ایچ او تھانہ جنگل خیل قسمت خان نے پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ اشتہاری مجرموں کی کمین گاہوں اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر اچانک چھاپے مارے اور ان چھاپوں و ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کی کاروائیوں میں پولیس نیاہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب دو اشتہاریوں ایوب اور عبدالعزیز کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اشتہاری مجرمان کو گرفتاری سے بچانے کے سلسلے میںپناہ اور دیگر مدد و تعاون فراہم کرنے کے جرم میں دو سہولت کاروں نصراللہ خان اور یار افضل کو بھی حراست میں لے لیاجبکہ سفری و شناختی دستاویزات کے بغیر علاقے میں مقیم تین افغان باشندوں عبدالرزاق،شاہد اور رحمت کو گرفتار کرکے انکے خلاف ایمیگریشن قوانین کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔کاروائی میں ایک منشیات فروش بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا جسکے قبضے سے 1200گرام چرس برآمد کرلی گئی۔سرچ آپریشن کی اس کاروائی میں زیر حراست افراد کے قبضے سے پولیس کو ناجائز اسلحہ اور منشیات بھی ملے ہیں جن میں دو ریپیٹرز،دو رائفل،سات پستول ،سینکڑوں کارتوس اور تین کلو گرام چرس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :