آرمی چیف کی اہلیہ کے ہمراہ تیمرگرہ دیرمیں میجرعلی سلمان شہیدکے گھر جاکراہلخانہ سے ملاقات

امن اورقانون کی حکمرانی بحال کرنے کیلئے جوبھی قربانی دیناپڑی دینگے،کوئی بھی خطرہ متحدقوم کے عزم کومتزلزل نہیںکرسکتا،جنرل قمرجاویدباجوہ شہیدکی قربانی کوخراج عقیدت،میجرعلی سلمان شہید نے ہماراسرفخرسے بلندکردیا،سربراہ پاک فوج،حادثے میں شہیدبریگیڈیئرمحمدحسنین کے گھربھی گئے

جمعہ 11 اگست 2017 22:53

آرمی چیف کی اہلیہ کے ہمراہ تیمرگرہ دیرمیں میجرعلی سلمان شہیدکے گھر ..
راولپنڈی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ امن اورقانون کی حکمرانی بحال کرنے کیلئے جوبھی قربانی دیناپڑی دینگے،کوئی بھی خطرہ متحدقوم کے عزم کومتزلزل نہیںکرسکتا۔جمعہ کوآئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ نواگست کو تیمرگرہ دیرمیں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران شہیدہونیوالے میجرعلی سلمان شہیدکے گھر جاکراہلخانہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے شہید کی عظیم قربانی کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید میجرعلی سلمان نے ہماراسرفخرسے بلندکردیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم امن اورقانون کی حکمرانی بحال کرینگے اس کیلئے خواہ کوئی بھی قربانی دینا پڑے آرمی چیف نے کہاکہ کوئی بھی خطرہ قوم کے عزم کومتزلزل نہیںکرسکتایہ قوم متحد ہے اوراپنے ہیروزکااحترام کرتی ہے۔بعدازاں آرمی چیف نے بریگیڈیئرمحمدحسنین کے ا ہلخانہ سے بھی ملاقات کی بریگیڈیئرمحمدحسنین جنوبی وزیرستان میں آپریشنل ایریا کی طرف جاتے ہوئے حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔کمانڈرلاہورکوراس موقع پرآرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :