پاکستان میں عوام کے ووٹ کی عزت ہونی چاہیے ،ْ

لوگ اپنے ووٹ کی توہین نہیں ہونے دیںگے ،ْ طلال چوہدری تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا ،ْوزیرمملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 12 اگست 2017 14:06

پاکستان میں عوام کے ووٹ کی عزت ہونی چاہیے ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کے ووٹ کی عزت ہونی چاہیے، لوگ اپنے ووٹ کی توہین نہیں ہونے دیںگے ،ْ تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو نوازشریف کی ریلی کے ہمراہ گوجرانوالہ سے لاہور روانگی سے قبل میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں عوام کے ووٹ کی عزت ہونی چاہیے۔ نواز شریف اقتدار کے لیے نہیں نکلے۔پاکستان کے لوگو اپنے سر کے تاج کا استقبال کرو۔انھوں نے کہا کہ تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ لوگ اپنے ووٹ کی توہین نہیں ہونے دیں گے۔عوام کے ووٹ کی توہین ریاست کی توہین ہے۔

متعلقہ عنوان :