کاشتکاروں کو مالی نقصان اور پھلوں و سبزیوں کو گلنے سڑنے سے بچانے کیلئے جیوٹ بیگز کے استعمال سے گریز کی ہدایت

ہفتہ 12 اگست 2017 16:36

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو مالی نقصان کا خدشہ کم سے کم کرنے کیلئے جیوٹ بیگز کے استعمال سے گریز کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ماہرین نے بتایا کہ اکثر سبزیاں اور پھل ایسے ہوتے ہیں جنہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے یا ان کے ذخیرہ کے دوران اسے تازہ ہوا کی ضرورت ہوتی ہے لیکن لاعلمی اور مناسب آگاہی نہ ہونے کے باعث اکثر کاشتکار ان موسمی سبزیوں اور پھلوں کی نقل و حمل اور ذخیرہ کیلئے جیوٹ بیگز استعمال کرتے ہیں جن میں ہوا کا گزر اچھی طرح نہیں ہوتا ۔

اس طرح اس میں موجود سبزیاں اور پھل گل سڑ جاتے ہیں جس کے باعث کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ سبزیاں و پھل گلنے سے ان کے جراثیم اور جراثیموں کے انڈے جیوٹ بیگز میں جذب ہو جاتے ہیں اور جب انہی بیگز کو دوبارہ استعمال میں لایا جاتا ہے تو اس میں موجود جراثیم ایک بار پھر متاثرہ بیگ میں ذخیرہ کی گئی سبزیوں اور پھلوں پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیتے ہیںلہٰذا کاشتکار مالی نقصان سے بچنے کیلئے جیوٹ بیگز کے استعمال سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :