روسی صدرکا شکریہ مذاق میں ادا کیا تھا، ٹرمپ

ہفتہ 12 اگست 2017 16:54

روسی صدرکا شکریہ مذاق میں ادا کیا تھا، ٹرمپ
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ماسکو میں امریکی سفارتی عملے میں کمی پر روسی صدرولادی میر پیوٹن کا شکریہ ادا کرنا مذاق تھا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق صدر پوٹن کی جانب سے ماسکو میں تعینات امریکی سفارتی عملے کی تعداد میں کمی کی ہدایات جاری کی گئی تھیں، جس پر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ تنخواہوں کی مد میں امریکی پیسہ بچانے پر پیوٹن کے شکرگزار ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے روس کے خلاف تازہ پابندیاں عائد کرنے کے جواب میں روسی حکومت نے اپنے ہاں تعینات امریکی سفارت عملے کی تعداد میں 755 اہلکاروں کی کمی کا حکم جاری کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں شکریہ طنزنً ادا کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :