ہزاروں شامی مہاجر اب گھر واپس لوٹ رہے ہیں، عالمی ادارہ برائے مہاجرین

ہفتہ 12 اگست 2017 17:07

ہزاروں شامی مہاجر اب گھر واپس لوٹ رہے ہیں، عالمی ادارہ برائے مہاجرین
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء)عالمی ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ خانہ جنگی کے تناظر میں گھر بار چھوڑنے والے شامی شہری اب ہزاروں کی تعداد میں اپنے اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس عالمی ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی، لبنان، اردن، اور عراق میں پناہ لینے پر مجبور مہاجرین میں سے 6 لاکھ تین ہزار افراد اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق ان افراد کے گھر لوٹنے کی وجہ ایک طرف تو اجنبی دیسوں میں انضمام کے مسائل ہیں اور ساتھ ہی شام میں سلامتی کی صورت حال ماضی کے مقابلے میں قدرے بہتر ہوئی ہے۔