شارجہ گودام میں آگ لگ گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 12 اگست 2017 17:26

شارجہ گودام میں آگ لگ گئی
شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2017ء) ہفتے کی دوپہر میں شارجہ کے ال وحدہ روڈ پر گودام میں آگ لگ گئی۔ شارجہ سول دفاع کی ٹیم فورا سائٹ پر پہنچ گئی اور آگ کو قابو میں پانے کی کوشش کرنے لگ گئی ۔

(جاری ہے)

لبرٹی سروس سٹیشن کے مخالف ال وحدہ صنعتی علاقے کے یونٹ نمبر4 کے گودام میں آگ لگی۔ابھی تک چار گودام جل کر تباہ ہو چکے ہیں۔ امارتی میڈیا کے مطابق آگ پر ابھی پوری طرح سے قابو نہیں پایا جا سکا ۔آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

آگ لگنے کی ویڈیو مندرجہ ذیل ہے۔

متعلقہ عنوان :