پالی کیلے ٹیسٹ ، بھارت کے ہاتھوں سری لنکا پر اننگز کی شکست کا خطر ہ منڈلانے لگا
بھارت کی پہلی اننگز487رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں135رنز پر ڈھیر، فالون آن کا سامنا دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 19رنز بنا لئے سری لنکا کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 333رنز درکار ہیں اور اسکی 9وکٹیں ابھی باقی ہیں
اتوار 13 اگست 2017 18:30
(جاری ہے)
ٹیسٹ کے پہلے دن شیکھر دھون 119 اور لوکیش راہول کے 85 رنز نے 188 رنز کا عمدہ آغاز مہمان ٹیم کودیا۔ دیگرکھلاڑیوں میں صرف کپتان ویرات کوہلی 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔ہاردک پانڈیا نے کیریئر کے تیسرے ٹیسٹ میں پہلی سنچری بنائی۔
انہوں نے 108 رنز کی اننگ 8 چوکوں اور 7 چھکوں سے سجائی۔ سری لنکا کے سنداکن نے کیریئر میں پہلی مرتبہ اننگ میں 5 وکٹیں لیں۔ پشپا کمارا نے 3 اور وشوا فرنینڈو نے 2 کھلاڑی آئوٹ کیے۔ بھارت کی پہلی اننگز487رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں135رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں کلدیپ یادیو نی4، ایشون اور محمد شامی نے 2،2 جبکی ہردیک پانڈے نے ایک وکٹ حاصل کی۔سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں6بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ دنیش چندیمل48رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 19رنز بنا لئے ہیں ،اوپل تھرنگا 7رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،تھرنگا کو یادویو نے آئوٹ کیا۔سری لنکا کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 333رنز درکار ہیں اور اسکی 9وکٹیں ابھی باقی ہیں۔بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا نے سری لنکن بائولر پشپاکمارا کی اوور میں 26 رنز بنا کر بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ اعزاز کپل دیو کے پاس تھا۔انہوں نے لارڈز کے گرائونڈ پر 1990 میں ایک اوور میں 24 رنز بنائے تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.