کراچی پریس کلب کے ممبران و اہل خانہ کیلئے جشن آزادی فن میلہ ( آج ) ہوگا

اتوار 13 اگست 2017 21:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) کراچی پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کیلئے جشن آزادی فن میلہ( آج )پیر کو ہوگا۔ پروگرام کا آغاز 1 بجے دوپہر ہوگا جس میں بچوں کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں ہوگی جس میں اسپورٹس، ڈرائنگ تقریری، ملی نغموں کے مقابلے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ خواتین کے لئے سلاد بنانے، مہندی لگانے کے مقابلے کے ساتھ ساتھ چیئر گیم بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

فن میلہ میں پپٹ شو، میجک شو اور تقریب تقسیم انعامات ہوگی۔ بچوں کے لئے جمپنگ کیسل، ٹوکن رائڈز، فیس پینٹنگ اور دیگر تفریح کے آئٹم بھی ہو نگے۔ ممبران کی سہولت کے لئے فری ویلے پارکنگ کا بندوست کیا گیا ہے۔ ہر ممبر کے لئے ایک خصوصی تحفہ بھی رکھا گیا ہے جو کہ تقریب میں شرکت کرنے والے ممبر کو دیا جائے گا۔ پروگرام کے اختتام پر ممبران اور ان کے اہل خانہ کو گھروں پر پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :