وفا قی پولیس کی کاروائیاں، منشیا ت فروشوں سمیت10 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے

ملزمان کے قبضہ سے دو کلو گر ام چرس ، 270گر ام ہیر وئن، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد، ایس ایس پی نے پولیس اہلکاروں کے لئے نقد انعامات کا اعلان کر دیا

پیر 14 اگست 2017 21:21

وفا قی پولیس کی کاروائیاں، منشیا ت فروشوں سمیت10 ملزمان گرفتار کر کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) وفا قی پولیس نی04منشیا ت فروش سمیت10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو کلو گر ام چرس ، 270گر ام ہیر وئن، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکرکے ، مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں ، ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ معاشرے کو اس سما جی بر ائی سے چھٹکا ر مل سکے۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ، ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران چار منشیا ت فروشوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا،تھا نہ بھار ہ کہو پولیس کے عاشق حسین سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم فدا حسین کو گرفتار کرکے اس سے 1کلو 300گر ام چرس بر آمد کر لی، جبکہ ملزم عدنا ن سے 150گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی،تھا نہ تر نو ل پولیس کے محمد اقبا ل سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم عبد الرئو ف کو گرفتار کرکے اس سے 700گر ام چرس بر آمد کرلی،تھا نہ سبز ی منڈی پولیس کے شفقت محمود سب انسپکٹر نے ملزم حسرت خا ن کو گرفتار کر کے اس سے 120گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی،تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے منصور احمد سب انسپکٹر نے دوران گشت بغیر حفاظتی تدابیر کے غیر قا نو نی طو ر پر آ تش با زی کا سامان فروخت کر نے پر تین ملزمان صیا م ، شوکت اور عثمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ سہا لہ پولیس کے محمد ارشد سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم شبیر الرحمن کو گرفتار کر کے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن جبکہ ذوالفقار اے ایس آ ئی اے نے زاہد حسین سے پسٹل 30بور معہ 45بر آمد کرلیے۔ ،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :