وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت 9نکاتی ایجنڈے پروفاقی کابینہ کااجلاس کل ہوگا

اجلاس میں دونوں ایوان کے ارکان کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی منظوری دی جائیگی،خود کاراسلحے پرمکمل پابندی، اسلحہ لائسنسوں کی پالیسی اورٹیکس کے نظام کووسیع کرنے کی بھی منظوری دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 اگست 2017 16:54

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت 9نکاتی ایجنڈے پروفاقی کابینہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اگست 2017ء ) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کل وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیاہے،جس میں 9نکاتی ایجنڈے پر مشاورت اور وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوگا۔اجلاس میں وفاقی وزراء ، وزراء مملکت اور وفاقی مشیروں سمیت وفاقی سیکرٹریزبھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں 9نکاتی ایجنڈے کی مشاورت کے بعد منظوری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

9نکاتی ایجنڈے میں وزیراعظم ، وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی تنخواہوں سمیت اسپیکرقومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سمیت دونوں ایوان کے ارکان کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی منظوری دی جائے گی۔خواتین سے متعلق قومی کمیشن کی چیئرپرسن کوایم پی ون گریڈ دینے کی منظوری جبکہ خودکاراسلحے پرمکمل پابندی عائد کرنے کاجائزہ لیاجائے گا۔اسی طرح اسلحہ لائسنسوں کی پالیسی اورٹیکس بنیادکووسیع کرنے پربھی بریفنگ دی جائے گی۔کابینہ اجلاس میں متروکہ وقف املاک چیئرمین کی تعیناتی کے قواعد بھی پیش کیے جائیں گے۔