یونیورسٹی آف چترال میں یوم آزادی کے سلسلے میں رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا
طالبات نے نہایت قومی ترانہ، حمد، نعت شریف، قومی نغمے پیش کرکے حاضرین سے داد حاصل کی
منگل 15 اگست 2017 18:44
(جاری ہے)
مقررین نے کہا کہ یورپی ممالک میں ایسے کئی ممالک ہیں جن کے پاس قدرتی ذحائیر نہ ہونے کے باوجود بھی وہ ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہیں اس کی بنیادی وجہ تعلیم اور قیادت کی ایمانداری اور محلصانہ خدمات ہیں جبکہ ہمارے ملک میں بے شمار قدرتی وسائل ہیں مگر پھر بھی ہم بیرونی قرضوں پر انحصار کرتے ہیں ہم ستر سال پہلے انگریز کے قید سے تو آزاد ہوئے مگر معاشی طور پر اب بھی ہم غلام ہیں اور اس غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کیلئے ہم سب نے مل کر نہایت ایماندری سے کام کرنا ہوگا اور ملک سے ہر قسم کی بدعنوانی کا حاتمہ کرنا ہوگا۔
مقررین نے کہا کہ قائد اعظم نے علی گڑھ یونیورسٹی کے طلباء کا تقریر سن کر اتنے جذباتی ہوئے کہ اس وقت اعلان کیا کہ اگر میں مر گیا تو میرے املاک اور اثاثوں کو تین یونیورسٹیوں میں تقسیم کئے جائے جن میں اسلامیہ کالج پشاور بھی شامل تھا۔ انہوںنے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ جس طرح 1946-47 میں طلبا ء نے جدوجہد کرتے ہوئے اس ملک کو آزاد کرایا اس طرح ان کو بھی چاہئے کہ اب اس ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرے اور اسے بیرونی قرضوں سے نجات دلوادیں۔ یونیورسٹی کے طالبات نے اردو، انگریزی میں تقاریر کے علاوہ قومی نغمے، ٹیبلو، خاکے، سٹیج ڈرامہ، شعری مقابلے، کویز مقابلے بھی پیش کرکے ان میں بھر پور حصہ لیا اور حاضرین کی داد لی۔ طالبات نے نہایت سریلی آواز میں قبال کا کلام اور قومی نغمے پیش کئے جس سے حاضرین محظوظ ہوئے۔ چند طالبات کا کہنا ہے کہ جس طرح ماضی میں طلبا ء نے ملک کو انگریزوں سے آزاد کرایا ہم بھی کوشش کرکے اسے ہر قسم کی سماجی برائی اور بدعنوانی سے پاک کریں گے۔ پروفسیر ڈاکٹر بادشاہ منیر کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں طلباء و طالبات کی نہایت اہم کردار ہوتا ہے اور وہ ملک کی قسمت کو بدل سکتے ہیں۔ تقریب میں قومی ترانہ پیش کرکے اس کی احترام میں تمام حاضرین کھڑے ہوئے اور دعائیہ کلمات سے احتتام پذیر ہوئی۔ اس رنگا رنگ تقریب میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات، والدین، اساتذہ ، سماجی کارکنان اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.