Live Updates

پی ٹی آئی منافقانہ طرز عمل چھوڑ دے،سعیدغنی

کے پی میں عمران خان کرپشن کرنے والوں کو چھتری فراہم کرہے ہیں،بیان

منگل 15 اگست 2017 22:31

پی ٹی آئی منافقانہ طرز عمل چھوڑ دے،سعیدغنی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی منافقانہ طرز عمل چھوڑ دے۔ ایک طرف وفاق میں نیب پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہی ہے، دوسری طرف کے پی میں نیب کے پر کاٹ دئیے ہیں مگر سندھ میں نیب کی وکالت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ کے پی میں کوئی اور نہیں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اپنی قیادت پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں اور اعلانیہ کہتے ہیں کہ کے پی میں عمران خان کرپشن کرنے والوں کو چھتری فراہم کرہے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ اس طرح جماعت اسلامی بھی کرپشن میں حصہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے خود مختار ہیں۔ سندھ کے عوام کی منتخب اسمبلی نے احتساب بل منظور کر لیا ہے۔ یہ ایسا قانون ہے جس میں کوئی کرپٹ شخص بچ نہیں پائے گا۔ نہ ہی نیب کی طرح کسی سے سودے بازی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا اتحاد ہی کرپشن پر مبنی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :