اورنج لائن میٹر و ٹرین ڈرائیور کے بغیر چلے گی ‘خواجہ احمد حسان
چین کی شنگھائی پورٹ(بندر گاہ) پر پہلی ٹرین بحری جہاز میں لوڈ کر دی گئی ہے جو 15ستمبر تک کراچی پہنچ جائے گی منصوبے کا 73فیصد تعمیراتی ،15فیصد الیکٹریکل و مکینکل ورکس بھی مکمل ‘دو ہائی وولٹیج سب سٹیشن 15ستمبر تک کام کرنا شروع کرینگے
بدھ 16 اگست 2017 16:32
(جاری ہے)
اجلاس میں ڈپٹی میئرنذیر خان سواتی ‘ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید‘ جنرل منیجرآپریشنز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سید عزیر شاہ‘ جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ‘ چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن اور لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ ریلوے‘ ٹریفک پولیس ‘سول ڈیفنس‘ریسکیو112 اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر منصوبے کا 73فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے -ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا85.6 فیصد‘ چوبرجی سے علی ٹائون تک پیکیج ٹو کا 53فیصد ‘پیکیج تھری ڈپو کا 78.4فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا 74.3فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔اس کے علاوہ منصوبے کا 15فیصد الیکٹریکل و مکینکل ورکس بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کہ میٹرو ٹرین کیہر سٹیشن پر ایک علیحدہ اور مکمل پراجیکٹ کے طور پر کام کیا جائے اوراس مقصد کے لئے ہر سٹیشن پرخصوصی ٹاسک فورس تعینات کی جائے ۔ تمام سٹیشنوں پر کام مکمل کرنے کی حتمی تاریخوں کا تعین کیا جائے اور ان سٹیشنوں پر بنائے جانے والے ایکوپمنٹ رومز ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حاجی کیمپ نکلسن روڈ سے براستہ چوبرجی شام نگر دریائے راوی تک نئی بنائی جانے والی ڈرین کا تعمیراتی کام میکلوڈ روڈ پر جاری ہے ۔ اس علاقے میں کام ایک ماہ میں مکمل کر لیاجائے گا ۔ علی ٹائون سے چوبرجی تک ٹریفک کی بلارکاوٹ آمد ورفت یقینی بنانے کے لئے 191ٹریفک وارڈن تعینات کر دیئے گئے ہیں جو تین شفٹوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔میٹرو ٹرین کے روٹ پر تعمیر کی جانے والی فٹ پاتھوں پر ہر چار سو میٹر کے فاصلے پر کوڑا کرکٹ کا سکپ رکھنے کے لئے خصوصی انکلیو تعمیر کئے جائیں گے ۔ نیسپاک نے ان انکلیو کا ڈیزائن تعمیر کر لیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.