ستمبر کا پور امہینہ کما د کی کاشت کیلئے موزوں ہے، محکمہ زراعت

بدھ 16 اگست 2017 16:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء)محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ ستمبر کا پور امہینہ کما د کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے لہذ ا کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے اگلے ماہ ستمبر کے پورا مہینہ کے دوران کماد کی کاشت کر سکتے ہیں لیکن اس کیلئے بہتر زمین کا انتخاب ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ذرائع نے کہا کہ فصل کی کاشت سے قبل کاشتکار ہموار زمین میں گہرا ہل چلا کر مناسب تیاری کے بعد سہاگہ لگائیں اور پھر رجز کے ذریعے 10سی12انچ تک گہری 4فٹ کی کھیلیاں بنائی جائیں ۔

انہوںنے بتایاکہ کمادکی ترقی دادہ اقسام میں سی پی ایف 243، سی پی ایف 246، سی پی ایف 247،ایس ایچ ایف 240، ایچ ایس ایف 242، سی پی 77-400، سی پی 72-2086، سی پی 433-33، سی پی ایف 237 وغیرہ درمیانی تیار ہونے والی اقسام میں ایس پی ایف 245، 234،213، ایس پی ایس جی 26 وغیرہ کو کاشت کیا جا سکتاہے ۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکار ممنوعہ اقسام کی کاشت سے باز رہیں۔