جا نوروں کا گوبر اور کوڑا با ئیوگیس کیلئے استعما ل میں لا یا جاسکتا ہے ،ماہرین

بدھ 16 اگست 2017 16:49

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء)ماہرین کی تحقیق کے مطا بق جہاں شہری علاقوں میں کوڑے کرکٹ سے بجلی بنا ئی جا رہی ہے اورکوڑے و کچر ے کو ٹھکا نے لگا نے کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹیکنالو جی اپنا ئی جا ر ہی ہے و ہی دیہات میں جا نوروں کا گوبر اور کوڑا با ئیوگیس کیلئے استعما ل میں لا یا جاسکتا ہے ۔گنے کے پھو ک چا ول کے چھلکے بھوسی کپا س کی چھڑیوں گند م مکئی اور سبزیوں کی 10ملین ٹن باقیات سے پاکستان کے کو نے کونے میں 5تا10میگا واٹ کے پلانٹس لگا کر بجلی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس ٹیکنالو جی سے چین او رجر منی 35سو میگا وا ٹ بجلی تیارکرنے کے یو نٹس کا میا بی سے چلا ر ہے ہیں ۔پاکستان میں بھی فصلوں کی با قیا ت سے سستی توانائی حاصل کر نے کے ز یا د ہ سے ز یا د ہ یونٹس لگائے جا ئیںاورا س ٹیکنالوجی کی بھرپورحوصلہ افزا ئی کی جا ئے کیو نکہ پا کستا ن فصلوں کی باقیا ت سے سستی اوروافر توانا ئی کے مو اقع مو جو د ہے۔

(جاری ہے)

ا س کے علا و ہ سستے ڈ یزل کی تیاری کیلئے جتروفاکی پنجا ب سند ھ بلوچستا ن کے سحرائی علاقوں میں و سیع پیما نے پر کا شت ممکن بنا ئی جا ئے تو ڈیزل کا درآمدی بل صفر تک آسکتا ہے ۔

ما ہر ین کے مطا بق جتروفا کے پو د ے سے حاصل شد ہ بائیوڈیزل ایک حقیقت ہے د نیا بھر میں ا س پو د ے سے متباد ل ا نرجی کیلئے تجربا ت کیے جا ر ہے ہیں جتروفا ایک صحرائی پو دا ہے جو ہر قسم کی ز مین میں قابل کا شت ہے ۔