پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ڈی جی آئی ٹی بلوچستان سے ملاقات
تعلیمی سرگرمیوں اور بیوٹمز کی جدید سہولیات سے آراستہ عمارت کا جامع جائزہ لیا بیوٹمز جیسی یونیورسٹی کی موجودگی کے باعث بلوچستان اب تعلیمی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں رہا،ڈی جی پی آئی ٹی بی لاہور ساجد لطیف کی ملاقات کے موقع پرگفتگو
بدھ 16 اگست 2017 19:53
(جاری ہے)
ڈی جی پی آئی ٹی بی لاہور ساجد لطیف نے کہا کہ صوبے میں بیوٹمز جیسی عالمی معیار کی یونیورسٹی موجود ہے اور بیوٹمز کی بلوچستان میںموجودگی سے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ بلوچستان اب تعلیمی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں رہا انہوں نے کہا کہ بیوٹمز انکیوبیشن سینٹر میں نہ صرف بیوٹمز کے طلباء کو بلکہ صوبہ بھر کے دوسرے اضلاع کے فرمز کو بھی انکیوبیٹر بننے کا موقع دیا جائے ۔
ڈی جی آئی ٹی بلوچستان آصف اکرام نے وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی کی کاوشوں کا سراہا انہوں نے کہا کہ بیوٹمز بزنس انکیوبیشن اینڈ انٹر پرنیورشپ سینٹراپنی طرز کا بلوچستان میں واحد مرکز ہے جس میںبلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ڈگری کے حصول کے بعد خود کار روزگار اور کاروبار مرتب کرنے میں تکنیکی اور کاروباری مہارتوں سے لیس کرنے کے ساتھ ساتھ دفتری اور دیگر سہولیات بھی میسر کی جا تی ہیں انہوںنے آئی ٹی پارک کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ۔ بیوٹمز بزنس انکیوبیشن اینڈ انٹر پرنیورشپ سینٹرکے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ سید شاہ محمد نے کہاکہ بیوٹمز بزنس انکیوبیشن اینڈ انٹر پرنیورشپ سینٹر 9فارمزنے مجموعی طور پر ساڑھی4کروڑ سے زائد کاکاروبار کیا جبکہ ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد منافع کمایا جبکہ مجموعی طور پر 64ملازمتیں پیدا کیں اور پلان 9کا بھی اظہار کیا ، جس پر ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف نے حامی بھری اور ان کودورہ لاہور کی دعوت دی تاکہ باہمی طور پر پلان 9کو حتمی شکل دی جائے۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.