خواتین کو وزیر اعلیٰ خود روزگار سکیم کے تحت 6لاکھ70ہزار سے زائد خواتین کو 12.70ارب روپے کی مالیت کے بلاسود قرض فراہم کر رہی ہے،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا

بدھ 16 اگست 2017 23:16

خواتین کو وزیر اعلیٰ خود روزگار سکیم کے تحت 6لاکھ70ہزار سے زائد خواتین ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) حکومت پنجاب خواتین کو وزیر اعلیٰ خود روزگار سکیم کے تحت 6لاکھ70ہزار سے زائد خواتین کو 12.70ارب روپے کی مالیت کے بلاسود قرض فراہم کر رہی ہے۔106,000خواتین کو ٹیوٹا اورووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے تحت فنی تربیت دی جا رہی ہے، 1690 ایسی خواتین جو ناخواندگی کی وجہ سے تعلیم اور فنی تربیت سے محروم رہیں اُنھیں خود کفیل بنانے کے لیے گھریلو کام کاج کی تربیت دی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے نیو منسٹر بلاک کے کمیٹی روم میں سال 2017-18کے وویمن ڈویلپمنٹ پیکج میں پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین MPAsکو فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے تشکیل شدہ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کا مقصد خواتین MPAs کو اپنے اضلاع میں عورتوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فنڈز کی فراہمی اور تجاویز کا جائزہ لینا تھا۔

اجلاس کے شرکاء میں سیکرٹری فنانس ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ممبرز پنجاب اسمبلی شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کوخواتین کو پولٹری اور لائیو سٹاک بزنس کا حصہ بنایا جا رہا ہے اس مقصد کے لیے اُنھیں مفت مویشی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں حاملہ خواتین کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لیے خصوصی موبائل سروسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ملازمت پیشہ خواتین کو رھائش کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے انڈومنٹ فنڈ بنایا گیا ہے ۔ جنسی تعصب کے خاتمے کے لیے باقاعدہ پالیسی تشکیل دی گئی ہے ۔ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھاراں قوانین میں ترمیم کی گئی ہے۔ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے فوری ہیلپ لائنز اور سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں نشانہ بننے والی خواتین کو ایف آئی آر کے اندارج سے لیبارٹری ٹیسٹ اور بحالی تک تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں ۔

یہ تمام اقدامات خواتین کی ترقی میں انقلابی کردارادا کریں گے۔صوبائی وزیر نے اجلاس کو بتایا کے رواں مالی سال میں پنجاب حکومت اپنے پرائیویٹ پارٹنرز کی معاونت سے آٹھ شہروں میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ویمن بزنس انکوبیشن سینٹرز (WBIC)اور ون سٹاپ پلیٹ فارم کے قائم کو بھی ارادہ رکھتی ہے ۔ خواتین ممبرز نے صوبائی وزیر کو اپنے حلقوں میں خواتین کی ضروریات اور تجاویز سے آگاہ کیا ۔ صوبائی وزیر نے محکمہ خزانہ اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی کے وہ خواتین اراکین اسمبلی کی تجاویز کی روشنی میںاخراجات کا تخمینہ لگائیں اور باقاعدہ پرپوزل تیار کریں تاکہ آئندہ اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈز کی رضامندی کے بعد وزیر اعلیٰ سے منظوری لی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :