پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف علاقوں میں کاروائیاں، 9 ملزمان کو گرفتار

بدھ 16 اگست 2017 23:17

پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف علاقوں میں کاروائیاں، 9 ملزمان ..
لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں، 9 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موٹرسائکلیں اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ماہوٹا پولیس نے دوران چیکنگ سنگین نوعیت کے پانچ مقدمات میں روپوش ملزم کاشف شیخ کو پسٹل اور گولیوں سمیت، 15 پولیس نے دوران چیکنگ قمبر شہدادکوٹ ضلع کے اشتہاری ملزم نادر بوزدار کو گرفتار کیا، تھانہ مارکیٹ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم نادر چانڈیو کو ایک کلو دو سؤ گرام چرس سمرت اور غلام نبی مغیری کو 10 کلو بھنگ سمیت، نوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ ملزم بدرالدین عرف بدر جونیجو کو ایک کلو دو سؤ گرام چرس سمیت، نوڈیرو پولیس نے روپوش ملزم ساجد شر کو گرفتار کرنے سمیت چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

دوسری جانب رتوڈیرو پولیس نے تین روپوش ملزمان الطاف نوناری، صابر گھانگھرو اور محمد حسن منگی کو آدھا کلو چرس اور 12 گرام ہیروئن سمیت جبکہ تھانہ حیدری پولیس نے جمالی موڑ کے قریب دوران چیکنگ شہری عبدالنبی سے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :