پاکستان برآمدات میں اضافہ کیلئے نئی منڈیاں تلاش کر رہا ہے،
برآمدات میں اضافہ اور رواں سال کے دوران مقررہ تجارتی ہدف کا حصول حکومت کی ترجیحی ہے، دور جدید میں سفارتکاری کے عمل میں تجارت اور اقتصادی تعلقات کو کلیدی حیثیت حاصل ہے وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل پرویز ملک کی ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت
جمعرات 17 اگست 2017 21:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کی مختلف منڈیوں تک رسائی کیلئے قلیل، درمیانے اور طویل مدتی حکمت عملی کے تحت کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے بعد یورپی یونین کی مارکیٹوں تک پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ جی ایس پی پلس پر دستخط کرنے کے بعد پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت پاکستانی برآمدات کو یورپی یونین اور دنیا کے دیگر حصوں تک بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2016ء کے دوران یورپی یونین کیلئے 2013ء کے مقابلہ میں پاکستانی برآمدات میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کیلئے 2013ء کے دوران برآمدات 30.30 ملین جبکہ سال 2016ء کے دوران 37.92 ملین رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کیلئے پاکستان سے کپاس اور دیگر خام مال کی برآمدات میں بھی 2016ء کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور تھائی لینڈ کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معامدہ (ایف ٹی ای) کو حتمی کرنے کیلئے پرعزم ہیں تاکہ ان ممالک کے ساتھ تجارت کو بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک ہے اور حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مؤثر انداز میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں توانائی، کنزیومر گڈز، زراعت، ہائوسنگ، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات میں اضافہ، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اور منظم حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.