جماعت اسلامی نے ملک پر مسلط چوروں کا اصل چہر ہ عوام کو دکھا دیا ہے، صابرحسین اعوان

جمعرات 17 اگست 2017 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور و سابق ممبر قومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ملک پر مسلط چوروں کا اصل چہر ہ عوام کو دکھا دیا ہے اب عوام کا فرض ہے کہ ان کا محاسبہ کریںاور ووٹ کا طاقت ان ملک دشمن کرپٹ ٹولے کے خلاف استعمال کریں ۔ ملک میں وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن مخلص اور دیانتدار قیادت آئے گی تو عوام کی حالت بدلے گی ۔

عوام ساتھ دیں گے تو 2018 کے انتخابات میں چوروں اور لٹیروں کو شکست دے کر ان کا راج ختم کریںگے ۔وہ پی کے نو میں مختلف اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔ اجتماعات سے امیر جماعت اسلامی پی کے نو سید عابد علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔ صابرحسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں سے جنگ چوروں کے سنگ نہیں چل سکتا عوام چوروں کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیںاور ان کی نظریں اب سپریم کورٹ پر ہے میڈیا اورمقدمات گواہ ہیں کہ کرپشن کے خلاف سب سے پہلے جماعت اسلامی نے تحریک چلائی اب دیگر پارٹیوں نے یہ نعرہ اپناکر سیاست کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ 2018 صرف انتخاب کا نہیں بلکہ اسلامی انقلاب کا سال ہو گا ۔عوام اپنے ووٹ کے ذریعے چوروں کا احتساب کریں گے اور دیانتدار قیادت کا انتخاب کر کے ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے کلین انیڈ گرین پشاور کے پروگرام کو تسلسل دیں گے اور پشاور کو ایک جدید ، خوبصورت اور صاف ستھرا شہر بنائیںگے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک میںاسلامی نظام قائم ہوگا تو نہ کوئی بھوکا سوئے گا اور نہ تعلیم ، روزگار، صحت کی سہولیات ، عدل و انصاف سے محروم رہے گاملک میں ترقی و خوشحالی آئے گی ۔ قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :