سانحہ ماڈل ٹاؤن:عوامی تحریک کی رپورٹ پبلک کرنےکیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 اگست 2017 16:50

سانحہ ماڈل ٹاؤن:عوامی تحریک کی رپورٹ پبلک کرنےکیلئے سپریم کورٹ میں ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اگست 2017ء ) : عوامی تحریک نے سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی کمشین رپورٹ منظرعام پرلانے کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست گزار نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مئوقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے کا حکم جاری کرے۔ تاکہ رپورٹ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کاتعین ہوسکے۔

(جاری ہے)

واضح رہے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کو پبلک کیاجائے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔عدالت کی مرضی ہے کہ جب چاہے رپورٹ پبلک کرنے کاحکم جاری کردے۔ تاہم اب عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظرعام پرلانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :