عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کا آزادی ریلی۔ جشن آزادی کے سلسلے میں اے این پی کے کارکن بھی میدان میں اتر آئے۔
جمعہ 18 اگست 2017 20:18
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ میں پچیس کروڑ روپے کے کاموں کا ٹنڈر ہوا مگر صوبائی وزیر اعلیٰ نے اس منصوبے اور فنڈ کو اپنے حلقہ نیابت نوشہرہ کو لے گیا اور چترال اتنے بڑے منصوبے سے محروم ہوا۔
انہوںنے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا چترال میں ایک منتحب رکن اسمبلی یا ناظم، کونسلر تک نہیں ہے مگر اس کے باوجود اس کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے آٹھ مرتبہ چترال کا دورہ کرکے اربوں روپے کے منصوبے لائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور قائدین دعویٰ تو کرتے ہیں کہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے مگر انہوںنے پرانے پاکستان کے نظام کا بھی حلیہ بگاڑ دیا اور اپنے صوبے میں بھی کچھ نہیں کیا۔ ضلعی صدر الحاج عید الحسین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں چترال کے زیادہ تر ترقیاتی کام ہوئے۔ چترال یونیورسٹی، لاوی بجلی گھر، آبنوشی کی سکیمیں، دروش میں خواتین کالج، سڑکیں اور پلیں اس دور میں منظور ہوکر اس کیلئے فنڈ بھی آیا تھا مگر موجودہ وزیر اعلیٰ اور عمران خان ہمارے کاموں پر دوبارہ اپنے نام کے تحتی لگارہے ہیں جو نہایت قابل مذمت اور قابل افسوس بات ہے۔بعد میں اے این پی کے مرکزی دفتر میں دیگر سیاسی پارٹیوں سے استعفیٰ دیکر کئی افراد نے اے این پی میں شمو لیت کا اعلان کیا۔ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے عید الحسین نے کہا کہ اس ریلی کا بنیادی مقصد ایک تو پاکستان بننے کی خوشی میں جشن منانا تھا اور دوسرا دیگر سیاسی پارٹیوں کو بھی اپنے طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ جلسہ سے منیجر گل آغا، عید الحسین، پروفیسر توفیق جان، کرامت وغیرہ نے اظہار حیال کیا جو بعد میں دعائیہ کلمات کے ساتھ پر امن طور پر منتشر ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.