پیپلزپارٹی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف پارٹی فارن فنڈنگ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 اگست 2017 16:16

پیپلزپارٹی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف پارٹی فارن فنڈنگ پٹیشن دائر ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2017ء ) : پیپلزپارٹی نے این اے 120 میں پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف پارٹی فارن فنڈنگ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس سے قبل پیپلزپارٹی بیگم کلثوم نواز کیخلاف غلط  بیانی پر الیکشن ٹریبونل میں بھی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضمنی الیکشن این اے120 میں پیپلزپارٹی کےامیدوار فیصل میر نے آج  یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا دور واپس آنے والا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی این اے 120میں سو فیصد الیکشن جیتیے گی۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن میں لوگوں کو خریدنے کیلئے مسلم لیگ نوٹ لگائے گی جبکہ لوگ ووٹ پھر بھی پیپلزپارٹی کو ہی دیں گے۔ فیصل میر نے کہاکہ بیگم کلثوم نوازکیخلاف غلط بیانی پرالیکشن ٹریبونل میں گئے۔ تاہم ریٹرننگ افسرنے بیگم کلثوم نوازکے فیصلے میں عدالتی ذہن استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ اب پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف بھی پارٹی فارن فنڈنگ پٹیشن دائرکریں گے۔

متعلقہ عنوان :