صوبہ بھر کے بلدیاتی ادارے ضلعی انتظامیہ کیساتھ باہمی تعاون سے فوری طور پر عارضی جدید مویشی منڈیوں میں ہر قسم کے انتظامات کو مکمل کریں، مویشی منڈیوں میں بجلی، پانی، نکاسی آب سمیت دیگر ضروریات کو خاص اہمیت دیں،
بلدیاتی افسران ایسے مویشی بیو پاریوں کیخلاف ایکشن لیں جو منظور شدہ منڈیوں کے علاوہ اپنے جانور فروخت کرتا پایا جائے صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کی متعلقہ حکام کو مویشی منڈیوں کے قیام سے متعلق حکام کو ہدایت
اتوار 20 اگست 2017 19:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان مویشی منڈیوں میں مختلف محکموں کی ڈیوٹیاں بھی لائی گئی ہیں جن میں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، واسا، ایل ڈی اے شامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مختلف بنکوں نے تمام مویشی منڈیوں میں اے ٹی ایم مشینیں بھی لگا دی ہیں۔
جبکہ ان مویشی منڈیوں میں انتظامیہ کی طرف سے رعایتی قیمت پر چارہ بھی مہیا کیا جائے گا اور کھانے پینے کی اشیاء کے سٹال بھی رعایتی قیمت پر کھانا مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام عمل میں تمام مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کو خاص اہمیت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار تمام مویشی منڈیوں میں سادہ کپڑوں میں ملبوس سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیو ٹیاں لگائی گئی ہیں تاکہ جیب کتروں اور نوسر بازوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا جا سکے۔ ا نہوں نے کہا کہ تمام عمل میں مئیرز، چئیرمین ،ڈپٹی چئیرمین اور چیف آفیسرز عید الاضحیٰ کے تینوں دنو ں میں جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے جامع حکمت عملی اپنائیں اور متعلقہ محکموں سے رابطے میں رہیں۔ انہو ں نے کہا کہ سالڈویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے بھی قبل از وقت آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے حکمت عملی تیار کر ے ۔ تاکہ لاہور بھر میں ان آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگا دیا جائے اور کسی قسم کے تعفن سے ماحول میں خرابی پیدا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تما م مئیرز، چئیرمین ،ڈپٹی چئیرمین اور چیف آفیسرز اپنے عملے کی ڈیوٹیاں لگائیں اور اس دوران کسی قسم کی چھٹی نہ دی جا ئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.