باغبانوں کو گاچا کی کاشت 31 اگست تک جاری رکھنے کی ہدایت

پیر 21 اگست 2017 14:37

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ماہرین زراعت نے باغبانوں کو گاچا کی کاشت جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار 31 اگست تک گاچا کی کاشت مکمل کر لیں اور کاشت کیلئے 32 سی35 کلوگرام فی ایکڑ صحت مند بیج استعمال کریں نیز اگیتے کاشتہ گاچے کو پہلی آبپاشی کے ساتھ ڈیڑھ بوری یوریا بھی ضرور ڈالیں تاکہ اچھی فصل حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ گاچے کو کاشت کے بعد 2 بوری نائٹروفاس اور نصف بوری پوٹاش فی ایکڑ بھی ڈالی جائے۔