فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں زبر دست کمی

پیر 21 اگست 2017 14:40

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) فیصل آباد اور نواحی اضلاع میں پیر کے روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں زبر دست کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث ایک ہی روز میں برائلر مرغی کا گوشت 210سے 157روپے فی کلو پر آ گیا جبکہ برائلر انڈوں کی قیمت میں بھی 2روپے فی درجن کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز فیصل آباد اور ڈویژن کے دیگر اضلاع میں برائلر مرغی زندہ 110 روپے فی کلو گرام جبکہ اس کا گوشت 157روپے فی کلو گرام فروخت کیا گیا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ہفتہ وار چھٹی کے دن برائلر مرغی زندہ 145روپے اور گوشت 210روپے فی کلو فروخت کیا گیا مگر پیر کے روز برائلر مرغی زندہ کے نرخ کم ہو کر 110روپے اور گوشت کے نرخ کم ہو کر 157 روپے فی کلو گرام پر آگئے جبکہ برائلر انڈوں کی قیمت بھی 2روپے کمی کے ساتھ 96روپے کی بجائے 94روپے فی درجن ہو گئی ،پولٹری مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال عید الاضحی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔