کپاس کی فصل پرتھرپس کا حملہ انتہائی نقصان دہ ہے، محکمہ زراعت

پیر 21 اگست 2017 18:08

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) محکمہ زراعت ملتان نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل پر جہاں دوسرے ضرررساں کیڑوں کا حملہ دیکھنے میں آرہا ہے وہاں پر تھرپس کا حملہ بھی شدت اختیار کررہا ہے۔ یہ نہایت ہی خطرناک کیڑا ہے جس کے حملے سے پھول اور ڈوڈیاں گرنا شروع ہوجاتی ہیں اور پیداوار میں خاطر خواہ کمی واقع ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کیڑا پتوں کا رس چوستا ہے، پتے کی نچلی سطح سفید چمکدار ہوجاتی ہے۔

پتے چڑمڑ ہو کر سوکھنے لگتے ہیں اور کنارے اوپر کی طرف مڑنے لگتے ہیں۔ شدید حملہ کی صورت میں پتے خشک ہو کر گرنے لگتے ہیں اس کا حملہ زیادہ تر خشک اور گرم موسم میں ہوتا ہے۔ تھرپس کے حملے کی معاشی نقصان دہ حد 8 تا 10 فی پتا ہے۔ تھرپس کا حملہ اگر نقصان کی معاشی حد سے بڑھ جائے تو کلوروفیناپائر 360 ایس سی بحساب 150 ملی لٹر یا ایسیفیٹ 75 ایس پی بحساب 250 گرام فی ایکڑ یا سپائنو سیڈ 240 ایس سی بحساب 80 ملی لٹر فی ایکڑ سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :